لوٹ مار کرنے والوں کا حساب ہوگا حکومت کی نیت اور سمت ٹھیک ہے‘ علی نواز
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوام کی خدمت میرا مشن ہے منفی پروپیگنڈا کامیاب نہیں ہو گاتحریک انصاف کچی آبادیوں میں رہنے والوں کے ساتھ ہے پاکستان تحریک انصاف این اے 53 کے نامزد امیدوار علی نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کچی آبادیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹاسک فورس بنا دی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے ماضی میں حکمرانوں نے ملک کو لوٹا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں کا حساب ہوگا۔ چھت، روزگار، صحت اور تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔علی اعوان نے کہا کہ بری امام کی نگری سے میرا خصوصی تعلق ہے منتخب ہونے کے بعد 90 دن کے اندر اندر بری امام کے لوگوں کو خوشخبری ملے گی ملک کی تاریخ میں پہلی بار حکومت کی نیت اور سمت ٹھیک ہے عوام 25 جولائی کی طرح بڑی تعداد میں عوام 14 اکتوبر کو تحریک انصاف کو کامیاب کروائے گی جلسے سے اویس عباسی، علی بخاری، عادل علوی، ظفر علی شاہ، سردار گل فراز اور نظر عباسی، فیضان عباسی اور ثاقب عباسی، بشارت اعوان نے بھی خطاب کیا۔