سرائیکی مرثیہ نگاروں نے سرائیکی زبان وادب کو عالمی سطح پر روشناس کرایا ، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (خبر نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ سرائیکی مرثیہ نگاروں نے سرائیکی زبان وادب کو عالمی سطح پر روشناس کرایا ہے اور سرائیکی ادبیات کیلئے ڈاکٹر غضنفر مہدی کی پچاس سالہ خدمات قابل قدر ہیں ۔انہوں نے یہ بات ورلڈ سرائیکی کانگریس کے وفد سے ملاقات میں کہی ۔کانگریس کے چیرمین اور ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے اپنی کتاب سرائیکی مرثیہ وزیر خارجہ کو پیش کی ۔ وفد میں نامور مورخ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ،ذیلدار سید احسن شاہ اور علی مہدی شامل تھے۔