سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و فنی تربیت کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد(نا مہ نگار)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و فنی تربیت کا اجلاس آج پیر کو دو بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن راحیلہ مگسی کریں گی۔ اجلاس میں ایریا سٹڈی سنٹر (ترمیمی) بل 2017ء پر غور کیا جائے گا جبکہ وزارت تعلیم و ایچ ای سی کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔