موجودہ پاک بھارت صورت حال سے کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، احسان ما نی
دبئی(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ صورت حال کا کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے۔احسان مانی نے کہا کہ وہ کبھی بھارتی بورڈ کے خلاف نہیں رہے بلکہ انہیں مدد ہی فراہم کی، بھارتی بورڈ کیلئے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹین لیگ سے پریشان ہیں، انتظامیہ کا علم نہیں نا پیسے کا معلوم ہے کہ کہاں سے آرہا ہے۔احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، آئی سی سی میٹنگ میں دیگر تمام ممالک سے مل کر پاکستان آنیکی بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تمام معاملات خود دیکھ رہا ہوں، جہاں تبدیلی ضروری ہوگی کریں گے۔احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک سیتین ٹیسٹ سے کم نہ کھیلے۔