ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا
دبئی(اے پی پی) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) پیر کو آرام کا دن ہے، (کل) منگل کو سپر فور مرحلے کا ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت کو افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ایشیا کپ میں ٹیموں کے درمیان زبردست اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ میں (آج) پیر کو کوئی میچ شیڈول نہیں ہے جبکہ (کل) منگل کو سپر فور مرحلے کا ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گے، بھارتی ٹیم بھرپور فارم میں ہے اور وہ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، دوسری جانب افغانی ٹیم کی کارکردگی بھی شاندار ہے، پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے کا تیسرا اور آخری میچ 26 ستمبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی