ہجویری ٹائون میں قلت آب
مکرمی! میری ایم ڈی واسا ایل ڈی اے سے پرزور اپیل ہے کہ ہجویری ٹائون، ندیم ٹائون، بلال ٹائون اور کریسنٹ ٹائون واسا سب ڈویژن سبزہ زار سکیم لاہور کی حدود میں واقع ہے ان آبادیوں میں عرصہ دراز سے واسا پانی کی قلت چلی آ رہی ہے سابقہ مقامی واسا احکام کی کوششوں سے ان آبادیوں کے پانی کی کمی دور کرنے کیلئے ایک نیا ٹیوب ویل جناح بلاک اعوان ٹائون نزد چوک فاروق اعظم ہجویری ٹائون میں لگایا گیا موجودہ مقامی واسا حکام نے اعوان ٹائون سوسائٹی سے ملی بھگت کرکے نئے ٹیوب ویل کا پانی مکمل طور پر اعوان ٹائون آبادی کو دے دیا جبکہ اعوان ٹائون میں سرکاری ٹیوب ویلز لگے ہوئے ہیں جن آبادی کے لوگوں کا پانی کا حق تھا ان کو دانستہ طور پر محروم کردیا گیا ہے نئے ٹیوب ویل اور چوک فاروق اعظم ہجویری ٹائون جہاں پر پانی کا پائپ موجود ہے ۔ تقریباً 50/60فٹ کا فاصلہ ہے۔ غریب آبادیوں کے لوگوں کا چھینا ہوا پانی واپس دلوایا جائے۔(شیخ محمد الیاس،شاہین سٹریٹ ہجویری ٹائون روڈ لاہور)