کالا باغ ڈیم کی ضرورت
مکرمی! بین الاقوامی مستند اداروں کی جانب سے پاکستان میں آئندہ پانی کی کمی سے متعلق انتباعی اعلانات کا تقاضا ہے کہ کالا باغ ڈیم جس کی تکمیل کم وقت اور کم خرچ میں ہو سکتی ہے اور جس کی قابل عمل رپورٹس تیار ہیں فوراً تعمیر کیا جائے۔ مذکورہ ڈیم کے خلاف سندھ کی ریاستی سینکڑوں مربع میل زمین پر قابض وڈیرے، ملک دشمن عناصر اور بھارت نواز افراد ہیں جن کی تعداد اعشاریہ صفر ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے لہٰذا عوام سے بذریعہ ریفرنڈم رائے لیکر ڈیم کی تعمیر شروع کی جائے۔ واضح رہے قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ اس لئے قرار دیا تھا کہ وہاں سے نکلنے والے دریا پاکستان کی زمین کو سیراب کریں گے اس مقصد کو صرف ڈیم ہی پورا کر سکتے ہیں جن میں کالا باغ ڈیم اولین ترجیح ہے۔(بشیر احمد ملکرسول نگر ونڈالہ روڈ شاہدرہ، لاہور)