ساہیوال: نوجوان فٹ بال نہر سے نکالتے ڈوب کر جاں بحق
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) کنعان پارک کے گرائونڈ کے قریب نہر میں چھلانگ لگا کر فٹ بال نکالنے کی کوشش میں آزاد کشمیر کا نوجوان عمر شبیر جاں بحق ہو گیا۔ پرائیویٹ کمپنی کے ملازم عمر شبیر اور اسکے ساتھی نہر لوئر باری دو آب سے ملحقہ میں فٹ بال کھیل رہے تھے کہ اس دوران فٹ بال نہر میں جا گرا جسے نکالنے کے لئے عمر شبیر 22 سالہ نے چھلانگ لگا دی اور ڈوب گیا۔ ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کی تلاش شروع کر دی ہے۔
نوجوان/ ڈوب گیا