مشکل حالات میں مشکل فیصلے
اس میں کوئی شک نہیںکہ پاکستان کو موجودہ حالات میں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہیں پاکستان اس وقت قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے IMF نے قرضہ دینے سے انکار کیاہے امریکہ نے ہمارے فنڈ بند کئے ۔ ملک معاشی خسارے کا شکار ہے پانی کی کرائیسزز ہیں‘ لوگ ایک بوند پانی کے لئے ترس رہے ہیں‘ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے ‘روپے کے قدر میں روز بہ روز کمی آرہی ہے‘ بیرونی دباﺅ بھی بڑھ رہا ہے‘ ملک میںامن و امان کا بڑا مسئلہ ہے‘سود میں روز بہ روز اضافہ ہو تا جا رہاہے‘ معیشت کے لئے کوئی ذرائع موجود نہیں‘ گلوبل وارنگ ٹریٹ مل رہے ہیں‘ قحط کا ڈر ہے‘ گرمی کی شدت میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ‘بیماری میں مبتلا لوگ تیزی سے مر رہے ہیں‘ ملک میں لوگوں کے لئے پینے کا صاف پانی نہیں مل رہا ہے‘ حالات سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ ان مشکل حالات میں ہمارا وزیراعظم صاحب بھی مشکل مشکل فیصلے کر رہے ہیں‘ ڈیم کو چندہ سے تعمیر کرنے کا فیصلہ‘ VIP کلچر کو ختم کرنا‘ لوٹ مار اور کرپشن ختم کرنے کا فیصلہ‘ احتساب کا فیصلہ‘ مہاجرین کو شہریت دینے کا فیصلہ‘ خیر جو بھی کر رہے ہیں ملک کی بہتری کے لئے کر رہے ہیں ‘ لیکن عمران خان صاحب نے پچھلے دن کراچی میں جو ایک مشکل فیصلہ کیا جس کی وجہ سے حالات متنازعہ ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے فیصلہ کیا کہ کراچی میں موجود وہ باشندے جو کراچی میں پیدا ہوئے ہیںانکو شہریت مل جا ئےگی ۔ لفظ شہریت کوئی عام سے بات نہیں کسی بھی ملک کے باشندے کو شہریت دینے کے لئے ضروری ہے کہ ملک ترقی یافتہ ہو ‘ ویل ڈویلپ ہو‘ ملک مشکلات سے دوچار نہ ہو۔ لیکن ہمارے ملک جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں۔ کیا وجہ تھی کہ عمران خان نے اچانک یہ فیصلہ کیا؟ کیا وجہ تھی کہ عمران خان نے یہ آفر صرف کراچی والے مہاجرین کو کیوں دی؟ کیا وجہ تھی کہ کہ عمران خان یہ کہہ گئے کہ تمام ملکوں میں ایسا ہوتا ہے کہ جو جس ملک میں پیدا ہوجائے انکو شہریت دی جاتی ہے ‘ خان صاحب اگر یہ بات ہے توذرا بلوچستان اور خیبرپختونحواکا بھی چکر لگاﺅ پاکستان میںاس وقت دو میلن سے زیادہ مہاجرین آباد ہیں۔جس میں اکثر 1970 سے بھی رہ رہے ہیں لیکن انکو ابھی تک شہریت نصیب نہ ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ کراچی کے علاوہ باقی علاقوں کے مہاجرین نہیں؟ دوسری بات یہ زیرغور ہے کہ یہ ایک متنازعہ فیصلہ ہے اگر اس پر کام شروع ہوجائے تو پاکستان کا اس پر لاکھوں روپے خرچ ہونگے جن کو شہریت ملے تو سہی ورنہ دوسرے وہی کرینگے جو اس سے پہلے کر چکے ہیں۔ایک سوال تو یہ بھی ہے کہ عمران خان صاحب کو تھر پر کیوں اسیٹمینٹ نہیں دینا چاہئیے تھاوہاں کے لوگ پیاس سے مررہے ہیں 60% جانوروں کا خاتمہ ہوا وہ لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ان کو پینے کا پانی اور باقی بنیادی ضروریات دینے پر کیوں دھیان نہیں دینا چاہئیے تھا؟خدا سے دعا کرتے ہیں کہ خان صاحب جو بھی فیصلے کر ر ہے ہیں ملک کی بھلائی کے لئے ہو۔(عدنان حیدر، کراچی)