کوئٹہ کے نواحی علاقہ اختر آباد میں مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت5 مسافر جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقہ میں چمن سے کراچی جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میںدو خواتین سمیت پانچ مسافر جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور میتوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024