سپیریئر گروپ آف کالجز نے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کرکے میدان مار لیا
لاہور (پ ر) سپریئر گروپ آف کالجز کی انٹرمیڈیٹ میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر چیئرمین سپیریئر گروپ آف کالجز چودھری عبدالرحمن نے پنجاب بھر میں تمام طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔ چیئرمین سپیریئر گروپ آف کالجز چودھری عبدالرحمن نے پوزیشنز ہولڈرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم دینا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سپیریئر گروپ آف کالجز کے طلباء و طالبات ڈاکٹر‘ انجینئر‘ پائلٹ ‘ بزنس منیجر‘ وکیل اور صحافی بن کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں سپیریئر کالجز سرگودھا کی انٹرمیڈیٹ سرگودھا بورڈ میں نمایاں پوزیشنیں ہیں جن میں حافظ عائشہ جاوید نے آئی کام میں 974 نمبر لیکر پہلی پوزیشن‘ آکاش گل نے پری انجینئرنگ میں 1016 مارکس لیکر Overall دوسری پوزیشن‘ حافظ محمد حمزہ ارشد نے پری میڈیکل میں 1004 نمبر لیکر دوسری پوزیشن‘ محمد معین اشرف نے آئی سی ایس میں 934 نمبر لیکر دوسری پوزیشن‘ حافظ محمد شہزاد نے آئی سی ایس میں 929 نمبر لیکر تیسری پوزیشن‘ اقراء جبار نے پری انجینئرنگ میں 985 نمبر لیکر تیسری پوزیشن اور اجالا حسن خان نے پری انجینئرنگ میں 985 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سپیریئر کالج ملتان نے اپنی تعلیمی کامیابیوں کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے طالبہ نورین فاطمہ نے 979 نمبر لیکر کامرس گروپ میں اوور آل فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ سپیریئر کالج ملتان کے طالبعلم خواجہ محمد عبداللہ انور نے جنرل سائنس گروپ میں 975 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ بہاولپور بورڈ میں سپیریئر کالج خان کیمپس میں محمد فرحان نے کامرس گروپ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ہے۔ مزیدبرآں کامیابی کا تناسب 85 فیصد سے زائد رہا۔