چرچ حملہ ملک کیخلاف گہری سازش، گریٹ گیم کا حصہ ہے: جے یو آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری پنجاب کے امیر مو لا نا رشید احمد لدھیانوی نائب امیر اور مر کزی تر جمان مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی ،ڈاکٹر عتیق ارحمن،محمد اقبال اعوان نے پشاور میں گرجا گھر میں ہو نے والے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش کے تحت حالات بگاڑے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ وطن عزیز کے خلاف ایک گہری سازش ہے۔ گرجا گھر پر حملہ عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اقلیتوں کے ساتھ غم میں برابر کی شریک ہے ۔جے یو آئی کے ضلعی امیر مو لا نا قاری ثناءاللہ،حافظ اطہر عزیز قاری امجد سعید ،مو لا نا عبد الودود شاہد ،محمد افضل خان ،حافظ عبد الواجد،حافظ حلیم اللہ،حافظ غضنفر عزیز،محمد قاسم افضل نے بھی پشاور میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔