رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر: تحقیقاتی ٹیم نے ڈاکٹراورمتاثرہ اہلکاروں کے بیانات قلمبند کرلیے، کھانے کے نمونے فرانزک لیبارٹری کوبھیج دئیے گئے.
تحقیقاتی ٹیم کوبیانات قلم بند کراتے ہوئے ڈاکٹرنے کہا کہ متاثرہ اہلکاروں میں ابتدائی طور پر زہرخورانی کی علامت نہیں پائی گئی جبکہ زیادہ تراہلکارپیٹ میں درد کی شکایت کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے کھانے کے نمونے فرانزک لیبارٹی کوبھجوادیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر تربیت پولیس اہلکارایک ہفتے سے کھانے کی شکایت کررہے تھے، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ یہ واقعہ کسی منصوبہ بندی کے تحت توپیش نہیں آیا، واضح رہے کہ گزشتہ روزبینظیربھٹوپولیس ٹریننگ سینٹرکراچی میں ناقص کھانا کھانے سے دوسوپچاس سے زائد سے اہلکاروں کی حالت غیرہوگئی تھی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا