چائے کی درآمد میں 24.72فیصد کمی
اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران چائے کی درآمد میں 24.72 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی اور اگست 2012ءکے دوران 42.54 ملین ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی جبکہ گذشتہ برس کے اسی عرصہ میں 56.51ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔