وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ پولیو سے محفوظ پاکستان ہمارا مشن ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن کے مو قع پرجاری کردہ پیغام میں کہا ہےکہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ بچوں کوصحت مند مستقبل دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لا ئے جارہے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ انسداد پولیو مہم کے لئے محکمہ صحت کے ساتھ انتظامیہ کوبھی متحرک کیا ہے۔ انسداد پولیو اقدامات کی خود مانیٹرنگ کررہاہوں ۔والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاکہ پولیو کے خلاف جنگ قوم کے نو نہالوں کے مستقبل کی جنگ ہے۔پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم آج پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرنے کے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔