چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد کا کہنا ہے کہ سب کو آئین پاکستان نے مذہب کی آزادی دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے حیدرآباد میں سرکٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمیش کمار نے بڑی باتیں کی ہیں جب انکو دیکھتا ہوں تو سوچتا ہوں اس کو سنو۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے سارے مذاہب کو برابر سمجھا، رمیش کمار اپنی ہندوبرادری کے مقدمات کے سپریم کورٹ میں پیروی کرتے ہیں۔ ملک میں جتنی بھی مندروں کی پراپرٹیز ہیں تو وہ انکو واپس کی جائی۔
چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ سرکٹ ہاؤس کے مندر کی زمین کا اگر مسئلہ ہے تو اس کو سنیں گے۔ اس مندر کی زمین پر اگر قبضہ ہوگا اس قبضے کو آزاد کروائیں گے۔گلزار احمد نے کہا ہے کہ جس طرح دوسرے پاکستان اپنے مذاہب کرتے ہیں ویسے آپ کو بھی آزادی ہے، آئین کے تحت جو بھی منارٹی کے حقوق ہے وہ انکو ملے گے، آئین نے بھی حقوق دیئے ہیں اس کی پاسداری کرتے رہیں گے۔
چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے مزید کہا ہے کہ قائد اعظم نے جو پاکستان دیا ہے اس کے ماتحت چلیں گے کسی کو اس کی خلاف ورزی کرنے نہیں دیں گے۔ تیری مندر کا افتتاح نہیں کرسکا تو اس کا وزٹ کرنے ضرور جاؤں گا۔