نانبائیوں کا معاشی نقصان بند کیا جائے، شفیق قریشی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مرکزی نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی انتظامیہ آٹا،فائن اور میدہ کے بعد ایل پی جی سلنڈر کے ریٹ میں تین ہزار روپے اضافہ کے بعد ہمیں بتائے کہ کس ریٹ پر روٹی اور نان فروخت کریںنانبائیوں کا معاشی نقصان بند کیا جائے آٹا،فائن اور میدہ کے پرانے ریٹ بحال کئے جائیں۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو نانبائی اوگرا اور سوئی گیس کے دفاتر کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے مہنگائی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی اس موقع پر جنرل سیکرٹری خورشید قریشی، نائب صدر سردار مشتاق، عمران قریشی، گل دالی خان، مظہر قریشی، امین قریشی اور دگر نے بھی شرکت کی۔