ساحلی علاقوںمیں کرونا سے بچائو کیلئے ویکسی نیشن
پنگریو( نامہ نگار) پنگریوکی نواحی ساحلی یونین کونسل اولیاء جرکس میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن اورہینڈزکی جانب سے مختلف دیہاتوں کے عوام کوکوروناویکسین لگائی گئی اس ضمن میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن یونین کونسل اولیاء جرکس کی جانب سے یونین کونسل کے کورونا ویکسینیشن سے محروم باشندوں کوسماجی تنظیم ہینڈزکے تعاون سے ویکسین لگانے کی مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت مختلف دیہا
توں جس میں محمداسحاق بھوئنریو۔لونگ کھوسو۔بچوکولہی۔گینوکولہی اوردیگرشامل ہیں کے چارسوسے زائدمرداورخواتین کوویکسین لگائی گئی اس موقع پرہینڈزبدین کے ڈسٹرکٹ منیجرحیدرپنہورلوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین خداڈنوبھوئنریونے بتایاکہ ویکسینیشن کامقصدایسے افرادجوکہ سرکاری اسپتالوں میں ویکسین نہیں کراسکے انہیں ان کی دہلیزپرویکسین کی سہولت فراہم کرناہے ۔