میچ اعصاب شکن ‘کامیابی پاکستان کی ہو گی : قومی ہاکی کھلاڑی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالے ہائی وولٹیج میچ میں سابق اور موجودہ ہاکی سٹارز پاکستان ٹیم کی کامیابی کیلئے پْرامید ہیں۔آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ہاکی ہو یا کرکٹ پاکستان بھارت میچ اعصاب شکن ہوتا ہے، پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن بہتر ہے، امید ہے کامیابی پاکستان کی ہوگی۔خواجہ جنید نے کہا کہ جو ٹیم اعصاب پر قابو رکھے گی کامیابی اس کا مقدر بنے گی، ابوبکر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھی ہے بھارت کو شکست دے گی ۔ علی شان نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ فتح پاکستان کی ہو۔عماد شکیل بٹ کا کہنا ہے کہ ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو اس کے گھر میں شکست دی، خواہش ہے کرکٹ ٹیم بھی فتح یاب ہو۔