ڈیل سٹین نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی
لاہور (سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بائولر اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ڈیل سٹین نے ؎ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کردی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان فیورٹ ہے، پاکستان کی بائولنگ لائن بہت مضبوط ہے۔اس سے قبل ڈیل سٹین نے پاکستان کیخلاف میچ میں بھارتی الیون کا انتخاب بھی کیا تھا۔ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں، روہت شرما اور کے ایل راہول اوپنر جبکہ ویرات کوہلی کو نمبر تین پر رکھا گیا۔اشان کشن، سوریا کمار یادیو اور وکٹ کیپر رشبھ پنت، بائولر میں بھونیشور کمار کو بھی شامل کیا تھا۔سٹین نے اپنی ٹیم میں رویندر چندر ایشون، راہول چاہ، ورون چکرورتی، جسپریت بمرا اور محمد شامی کو بھی شامل کیا۔ڈیل سٹین کا کہنا تھا کہ بھونیشور کمار ان دنوں اچھی فارم میں نہیں ہیں تو محمد شامی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنانا ہوگا۔