ڈاکٹریاسمین راشد کی انمول ہسپتال میں بریسٹ کینسرآگاہی سیمینار میں شرکت
لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے انمول ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے حوالہ سے آگاہی سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن محمدنعیم اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ابوبکر شاہد کے علاوہ فیکلٹی ممبران سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت انمول ہسپتال کینسرکے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکررہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارپنجاب کی عوام کو کینسرکے علاج کی بہترسہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنکولوجی کے یونٹس قائم کئے جارہے ہیں۔بریسٹ کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری ثابت ہورہی ہے ۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کررہے ہیں۔کینسرجیسی خطرناک بیماری کو انسان کا توکل اورپراعتمادی شکست دیتی ہے۔ڈاکٹرزکو مسیحا کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹرزکے پاس مریضوں کا علاج کرکے مسیحالفظ کا قرض اتارنے کا نادرموقع ہے۔ پنجاب میں ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے سات اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔گنگارام ہسپتال لاہور میں مدراینڈچائلڈ بلاک میں آنکولوجی کا باقاعدہ ڈیپارٹمنٹ بنایاجائے گا۔حکومت پنجاب انمول ہسپتال کے کارخیرمیں ہرممکن مددکرے گی۔