آج مہنگائی کے ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمران ہیں:شمسہ علی
لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ کے مقابلہ میںپاکستان میں پٹرول کی قیمتیںبہت کم ہیں اپوزیشن اب مہنگائی کا رونا رو کر حکومت کیخلاف بیان بازی کررہی ہے جبکہ اصل میں مہنگائی کے ذمہ دار ماضی کے کرپٹ حکمران ہیں۔جنہوںنے شارٹ ٹرم قرضے لیکر ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا کر رکھ دیا ۔آج یہ لوگ کس منہ سے حکومت کیخلاف تنقید کررہے ہیں۔ انشاء اللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم اپنے وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔ اپوزیشن جھوٹا واہ ویلا اور گمراہ کن پروگینڈہ کرکے عوامی ہمدردیاںحاصل کرنے کی کوششیںکررہی ہے ۔