کاش ، وزیر اعظم مہنگائی پر بھی یوٹرن لے لیتے : لیاقت بلوچ
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل و جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے لیے پرامن جمہوری جدوجہد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا۔ پچھلے چار ماہ میں غیر ملکی قرضہ میں بارہ ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کے حکم پر روپیہ کی قدر میں مسلسل کمی کی جارہی ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہے۔ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا اب نظریہ کی جڑیں اکھاڑنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔بلوچستان کو جماعت اسلامی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرکے نوجوانوں کو روزگار اورترقی وخوشحالی دیگی ۔بلوچستان میں چہروں کی تبدیلی سے عوام کوکوئی فائدہ نہیں ملیگا بلکہ باریاں لینے والے مالامال ہوں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ کوئٹہ کے دوران تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ہربات پر یوٹرن لیا۔