جی ٹی اے کے ضلعی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس
پسنی (پ ر) جی ٹی اے کے ضلعی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہواجی ٹی اے کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں رہنماؤں نے کہا کہ جی ٹی اے اساتذہ کی نمائندہ جماعت ہے اساتذہ کی بہتر نمائندگی کا مقصد ہونا چاہیے۔ اساتذہ کے مسائل متحد ہونے سے حل ہوسکتے ہیں نہ کہ تقسیم ہونے سے۔باہمی اتفاق رائے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیاگیا اجلاس میں چیئرمین ستار حمل، ڈویژنل جنرل سیکرٹری محمد حنیف، ڈویژنل نائب صدر فدا کریم، ضلعی جنرل سیکرٹری حنیف داد، ماسٹر مینگل، سنیئر نائب صدر غلام یاسین بزنجو اور دیگر بھی شریک تھے۔