حکومت مذاکرات سے معاملات سلجھائے : صاحبزادہ خالد سلطان
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری نے کہا ہے کہ جماعت اہل سنت تحریک لبیک پاکستان کے پرامن مارچ کے شرکاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ حکومت پرامن مارچ کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال فوری بند اور انکے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔مذاکرت نہ کرکے حکومت نے آمرانہ ذہنیت کا مظاہرہ کیا۔ مارچ کے خلاف حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ناقابل برداشت ہیں۔حکومت صاحبزادہ سعد رضوی کو فوری رہا کرے۔وزیر داخلہ شیخ رشید مستعفی ہوجائیں۔حکومت مذاکرات کے ذریعے معاملات سلجھائے۔