دھان کی پوری قیمت نہ ملنے سے کسان پریشان
ایمن آباد (نامہ نگار )کسان کو دھان کی پوری قیمت نہیں مل رہی ۔ فصل 86 کی قیمت تیرہ سو روپے من تک ہے جبکہ گزشتہ برس اٹھارہ سو روپے تھے۔ پڑھتی ہوئی مہنگائی میں زرعی ادویات، کھاد، بجلی، تیل اور دیگر اخراجات نکل کر ضروریات زندگی کے لئے کچھ نہیں بچتا یہ باتیں چوہدری دلشاد ڈوگر، تبسم کان جگنو، چوہدری یونس گجر اور مصطفی باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا یہ کہنا کہ وہ کسان کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ حقائق کے برعکس ہے اب جبکہ فی ایکٹر ٹھیکہ کی رقم بھی دوگنی ہوچکی ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کھاد، ادویات، تیل ، بجلی وغیرہ کی قیمتوں میں نمایاں رعایت دے انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال پر حکومت نے غور نہ کیا تو کسان سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگا۔