انصاف کے بغیر خوشحالی اور غربت کا خاتمہ ممکن نہیں: آصف شفیق،سعید اختر ڈار
کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) انصاف کے بغیر کسی بھی قوم کے لیے خوشحالی اور غربت کے خاتمے کے اہداف کا حصول ممکن نہیں،دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے انصاف کی عدم دستیابی کی صورت میں ترقی حاصل کی ہو۔ان خیالات کا اظہار سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن تحصیل کامونکے میاں اقبال عزیز،سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں،سماجی رہنما محمد سعید اختر ڈار نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں واحد رکاوٹ نا انصافی اور دیر سے انصاف کی فراہمی ہے۔جرائم کی شرح میں اضافے کی واحد وجہ بھی انصاف کی عدم دستیابی ہے۔یہاں غریب کے لیے قانون سخت اور امیر کا قانون اس کی تجوری میں قید ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا معاشرہ بھی اس وقت جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے فرمولے پر چل رہا ہے۔ ایسا معاشرہ صرف ظلم وجبر اور دہشت و درندگی کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں قانون کی بالا دستی ہوتی ہے وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے علاوہ ازیں تباہی کے سوا اس میں کچھ نہیں ہوتا۔