محکمہ زراعت مرکز نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام سمارٹ فارمر گیدرنگ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ زراعت مرکز نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام نواحی گاؤں جاجوکی میں وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت زرعی پیداوار میں اضافہ کے سلسلے میں سمارٹ فارمر گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے بھر سے کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی تقریب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف زراعت آفیسر حسن ستار اور انسپکٹر زراعت رانا محمد شبیر نے خطاب کرتے ہوئے کسانوں کو دھان اور گندم کی فصلوں کی بیماریوں اور کیڑوں بارے آگاہی دی اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے جدید طریقوں ٹیکنالوجی حکومتی پالیسیوں اور سموگ بارے بتایا گیا انہوں نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے زمین کی زرخیزی کم ہوتی ہے اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔