حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی لے آئی: امین بٹ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن لیبرونگ کے ضلعی صدر امین بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی لے آئی عوام نے دیکھ لیا کہ کنٹینرسیاست کی حقیقت کتنی بھیانک ہے حکومت کا جانا اب زیادہ دن دور نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عوام ملکی تاریخ کی سب سیناکام حکومت کی نا اہلی اور نالائقی کی سزا بھگت رہے ہیں کنٹینرپر چڑھ کر کھوکھلے نعرے لگانے والے جو آسمان سے تارے توڑ کر لانے باتیں کررہے تھے ان کی ساری حقیقت کھل کر عوام کے سامنے آ گئی ۔