بہادر سپوت جنہوں نے عام لوگوں کو ’’ زبان ‘‘ دی
سیاست کے میدان میںوہی شخصیات اورکارکنان کامیابی کی منازل طے کرسکتے ہیں، جو تحمل، تدبر اورحوصلہ مندی کے ساتھ بردباری کے رہنماء اصولوںکواپنی زندگی کاہمیشہ طرہ امتیازبنائے رکھتے ہیں،زراسی معمولی بات پرجورہنماء اورشخصیات اپنے کارکنان اورعام لوگوںکے ساتھ ناراضگی کااظہارکربیٹھتے ہیں،اورمشتعل ہوکراپنی زبان سے ایسے الفاظ کی ادائیگی کے مرتکب ہوجاتے ہیں،جن کی ادائیگی سیاسی شخصیات اور رہنماوں کیلیئے کسی طوربھی مناسب معلوم نہیں ہوتی،جن شخصیات اور رہنماوںنے اپنے جذباتی کارکنان کی مخلصانہ اداوںکوخندہ پیشانی کے ساتھ،سنااور برداشت کیا،وہ کارکنان کے ماحول میںقابل قدراورمحبوب شخصیات میںشمارہونے والے خوش قسمت لوگوںکادرجہ پاگئے،مسلم لیگ ن کے موجودہ ضلعی صدرحاجی عمرفاروق کومسلم لیگ ن کی صوبائی اورمرکزی قیادت نے باہمی مشاورت سے ضلع راولپنڈی کی صدارت کامنصب سونپ کرایک انتہائی اورمستحسن فیصلہ کیا،جس کے ثمرات بہت جلدضلع راولپنڈی بالخصوص ٹیکسلاواہ کینٹ کی سیاسی فضاوںمیںظاہرہوناشروع ہوگئے،حالیہ کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات کے دوران ضلع راولپنڈی میں،راولپنڈی کینٹ نمبر1،اورراولپنڈی چکلالہ کینٹ 2،کے انتخابی معرکہ کے ساتھ ساتھ کنٹو نمنٹ بورڈمری،اورکنٹونمنٹ بورڈواہ کینٹ ،اورکینٹ بورڈٹیکسلاکینٹ کے انتخابی میدانوں میںحکمران جماعت پی ٹی آئی کے امیدواروںکے مقابلے میںموثرترین امیدواروںکی نامزدگی کافیصلہ کرنااورپھرمسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروںکی کامیابی کیلیئے متذکرہ کنٹونمنٹ بورڈز کے تمام حلقہ جات میںانتخابی مہم کوجاندار طریقے سے پروان چڑھانا،یہ کوئی اتناآسان کام نہیںتھا،کیونکہ ہربڑی سیاسی جماعت کے اندرشخصیات کے ٹکراوکے باعث گروپ بندیوںکا بھی عروج ہوتاہے،اورپارٹی کے اندرباہمی اختلاف رکھنے والے گروپوںکی اندرونی لڑائیاں بھی قیادت کیلیئے مشکلات کاسٹیج سجانے کیلیئے سرگرم عمل رہتی ہیں،مگراس کے باوجودجس تحمل اورحوصلے کے ساتھ ضلعی صدرحاجی عمرفاروق نے کنٹونمنٹ بورڈکے انتخابات کے پہلے جماعتی امتحان کے اندرقیادت تک اپنے سیاسی تدبرکوایک سنجیدہ شخصیت کے طورپرمنوایا،وہاںحاجی عمرفاروق نے انتخابی میدان میںبھی پی ٹی آئی کے امیدواروںکے مقابلے میںمسلم لیگ ن کے امیدواروںکی موثرترین انتخابی مہم کوجانداربناکرضلع راولپنڈی میںواضح برتری حاصل کرلی،راولپنڈی کے دونوںکنٹونمنٹ بورڈزمیںمسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدرملک ابراراحمدخان کے سیاسی تدبر کاجادوسرچڑھ کربولتارہا،جبکہ واہ کنٹونمنٹ اور ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈمیںضلعی صدر حاجی عمر فاروق کی بہترین سیاسی حکمت عملی نے حکمران جماعت کے امیدواروںکوبڑے واضح اکثریت کے ساتھ انتخابی میدان میں شکست سے دوچارکرکے جہاں عوامی ، سما جی سیاسی حلقوں میں اپنی شہرت کو چارچاند گائے، وہاںان کے سیاسی کردارنے مسلم لیگ ن کی صوبائی اورمرکزی قیادت تک اپنے ضلعی صدرہونے کے منصب کے تقاضوںکی روشنی میںقیادت کے فیصلہ کوایک صحیح اوربہترفیصلہ قراردلوانے میں
ایک بڑی واضح کامیابی حاصل کی۔حلقہ
PP-20میںنوجوان تعلیم یافتہ سیاسی وسماجی رہنماء اورمسلم لیگ ن سے نظریاتی وابستگی رکھنے والی شخصیت سیدامجد حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حاجی عمرفاروق نے برداشت کے رویوںکورواج دیتے ہوئے بلاتفریق پارٹی کے اندرتمام سر گرم رہنماوں کو الیکشن کے دوران ہونے والے تمام ترانتخابی اجتماعات میںانہیںاپنی سیاسی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے کاموقع فراہم کیا ،اوربلاتخصیص ذاتی پسندوناپسندسے بالاتر ہوکرصرف اورصرف جماعتی مفادکیلیئے ہرایک کواپنے ذاتی اختلافات مٹانے کی عملی حقیقت سے روشناس کرایا۔ہم جس جماعت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں،گزشتہ 20برسوںسے اس جماعت کے پلیٹ فارم سے سرگرم کرداراداکیئے جارہے ہیں،لیکن ماضی میںضلع راولپنڈی میںقیادت کی ڈکٹیٹرشپ کے نتیجہ میںعام ورکرزکوپارٹی کے اندرسرگرم کرداراداکرنے کاآسانی کے ساتھ کبھی موقع فراہم نہیںکیاجاسکا،اورلاتعدادمخلص کارکنان کے پارٹی مفادپرمبنی ’’ارمان‘‘ ان کے سینوںمیںہی دبے رہ جاتے تھے،حاجی عمرفاروق کے ضلعی صدرمنتخب ہونے کے بعدماضی کے تلخ تجربات کی روشنی میںاس بات کے خدشات پوری طرح محسوس کیئے جارہے تھے کہ شائدحاجی عمرفاروق وہ صلاحیت اورتجربہ نہیںرکھتے،کہ جن کے بل بوتے پرقیادت مخلص کارکنان کے دلی جذبات اوراندرونی احساسات کوپروان چڑھانے کی راہ ہموارکرنے کی خاطرحوصلے اورتدبرکے ساتھ کارکنان کے تلخ وشیریںجذبات کوبرداشت کرلیتی ہے،تاہم حالات اوروقت نے اوربالخصوص 12ستمبر2021ء کے دن منعقدہونے والے کنٹونمنٹ بورڈزکے انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدواروںکے حق میںآنے والے نتائج نے’’یہ کلیہ‘‘بھی حل کردکھایا،اورحاجی عمرفاروق کی سیاسی برداشت کی حوصلہ مندی اورتدبرپرمبنی سنجیدہ سیاسی سوچ نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اپناسیاسی سفرجاری رکھنے کاعزم لیئے مخلص کارکنان کے حوصلوںکومزیدآگے بڑھنے کی ’’جلا‘‘بخشی،اورآج واہ کینٹ ٹیکسلاکے رہنماوںسمیت عام ورکرز،ضلعی صدرحاجی عمر فاروق کی میانہ روی اورتدبرپرمبنی سیاسی کردارکوخراج تحسین پیش کرنے کے عمل کواپنے لیئے باعث فخرسمجھتے ہیں،انہوںنے کہاکہ حاجی عمرفاروق کے سیاسی تدبرکوخراج تحسین پیش کرنے والوںمیںجوشخصیات اورکارکنان پرخلوص جذبے سے سرشارہیں،ان میںنمبر1درجہ میرا،یعنی ’’سیدامجدحسین شاہ‘‘کا ہے، انہوں نے مزیدکہاکہ ملک میںبڑھتی ہوئی مہنگائی ،بیروزگاری نے عوام کے اندرنفرت اور مایوسیوںکے پائے جانے والے جذبات میںمزیداضافہ کردیاہے،اورنہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی سے منسلک لوگوںسمیت دیگرتمام جماعتوںکے لوگ بھی بددعائیںکرنے میںمصروف ہیں،اس حوالے سے مسلم لیگ ن سمیت دیگرتمام سیاسی جماعتوںکے قائدین کاامتحان آچکاہے،کہ وہ اس مشکل ترین اورصبرآزما،ناقابل برداشت صورتحال سے ملک وقوم کوباآسانی نکالنے کاکیاحل تلاش کرتے ہیں۔