جلال آباد: فائرنگ سے دو طالبان‘ سرنگ دھماکے میں بچہ جاں بحق
جلال آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے شہر جلال آباد میں دو مختلف واقعات کے دوران دو طالبان اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے۔ افغان شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالبان فورسز کے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق ایک اور واقعے میں افغان شہر جلال آباد ہی میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے باعث ہونے والے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔