3ماہ میں پٹرول8 مرتبہ مہنگا کرنا عوام دشمنی ہے:ن لیگی رہنما
لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ عوام دشمن اور غریب کْش حکومت نے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کر کے عوام کی جیب پر ایک اور ڈاکا مارا ہے۔ پچھلے تین ماہ میں وزیراعظم کی منظوری سے پیٹرولیم مصنوعات8 مرتبہ مہنگی کر کے 31روپے تک کا اضافہ کیا گیا یہ عوام دشمنی نہیں تو اور کیا ہے۔ ملک کے عوام پر بجلی گیس اور مہنگائی کے بم گرانے کی سمریوں سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئے گا ۔ عوام اس وقت ڈینگی سے مررہے ہیں یہ لوگ کورونا پر قابو نہیں پاسکے تو ڈینگی کیسے کنٹرول کریں گے۔شہبازشریف نے پنجاب حکومت کو ڈینگی کنٹرول کرنے کا فارمولہ شیئر کیا تو انہوں نے مذاق اڑایا۔لوگ بھوک سے مریں،کرونا سے مریں یا ڈینگی سے مریں،انکو کوئی فکر نہیں۔