کوٹ ادو، مدرسہ کے مہتمم دوست کو بلا کر ساتھی سے گولی مروادی
کوٹ ادو (خبر نگار)لین دین کے تنازع پر مدرسہ کے مہتمم دوست کو بلا کر ساتھی سے گولی مروادی، ملزم گرفتار تفصیل کے مطابق محمود کوٹ شہر کے رہائشی مدرسہ کے مہتمم محمد اسماعیل نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دوست عطاء الرحمن فاروقی نے فون کرکے اسی کوٹ ادو ریلوے اسٹیشن پر بلایا،جب وہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچا تودوست وہاں موجود نہ تھا،وہ ریلوے مسافر خانے سے باہر آیا تو اسی اثناء میں ایک سکھر نی ا پنڈ کا رہائشی محمد صدیق اچانک پسٹل تھامے اس کے سامنے آگیا ۔اسماعیل نے اس سے پسٹل چھیننے کی کوشش کی تو پسٹل سے گولی چل گئی جو کہ اس کی ران میں گھس گئی، دوبارہ گولی چلانے کی کوشش اور ہاتھا پائی پر میگزین نیچے گرگئی، فائر کی آواز سن کر ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزم صدیق کو حراست میں لے لیا،زخمی محمد اسماعیل کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔پولیس نے مضروب محمد اسماعیل کی رپورٹ پر کارروائی شروع کردی ہے۔