مخالفین نے انکوائری سے واپسی پر 2 افراد کو قتل کردیا
مظفرگڑھ(نامہ نگار)جتوئی میں انکوائری کے بعد گھر واپس جانے والے 2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق فریقین میں مبینہ طور پر قتل کے تنازعے پر مقدمہ بازی چل رہی تھی.تفصیلات کیمطابق تحصیل جتوئی کے علاقے گرڈ چوک پر فدا حسین نامی شخص اور اسکے 2 ساتھیوں نے فائرنگ کردی.پولیس کیمطابق فائرنگ کے نتیجے میں انکوائری بھگت کر واپس گھر جانے والے 2 افراد جاں بحق ہوگئے،،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت خان محمد اور اللہ بخش کے نام سے ہوئی ہے.پولیس کیمطابق فریقین میں ایک قتل کے حوالے سے مقدمہ بازی چل رہی تھی.مرنے والے افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئیں.واقعے کا مقدمہ تھانہ جتوئی میں درج کرلیا۔