گرانفروشی پر 3دکانداروں کیخلاف مقدمات در ج
کوٹ ادو (خبر نگار)مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں، انتظامیہ بھی متحرک ، گرانفروشی پر 3دکانداروں کے خلاف مقدمات درج تفصیل کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کیخلاف احتجاج پر انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی۔گزشتہ روز سپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول محمد مظہر یزدانی نے کوٹ ادو شہر میں چھاپوں کے دوران نور شاہ تلائی روڈ پر سوجی دال اور انڈے سرکاری ریٹ سے زائد نرخ پر فروخت کرنے والے تینوں دکانداروں کے خلاف استغاثے بھجوادیے۔پولیس سٹی کوٹ ادو نے تینوں دکانداروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔