کار ٹرک سے ٹکرا گئی، ایک باراتی جاں بحق، 6 زخمی
شجاع آباد(سٹی رپورٹر) کار ٹرک سے ٹکرا گئی، ایک باراتی جاں بحق، 6 زخمی تفصیل کے مطابق شجاع آباد مٹوٹلی سے بارات لیکر اسلام آباد جانے والی گاڑی موٹر وے سرگودھا انٹرچینج کے قریب رات ایک بجے موٹروے پر جانوروں سے بھرے ٹرک سے ٹکر ا گئی جس کے نتیجے میں شجاع آباد کا رہائشی راؤ عبدالقدس جاں بحق ہوگیا اور 6 باراتی زخمی ہوگئے زخمیوں کو فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔