ونٹرکلب کرکٹ لیگ: ملک کلب نے بولان کو 166 رنز سے ہرا دیا
ملتان (جنرل رپورٹر)سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ونٹرکلب کرکٹ لیگ میں ملک کلب نے بولان کو 166 رنز سے ہرا دیا۔فاتح ٹیم کے جنید خورشید نے 82رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور آل رائونڈر سعید احمد نے 5آئوٹ کرنے اور39رنز بنانے کی شاندار کارکردگی دکھائی۔ایم سی جی نواں شہر گرائونڈ پر کھیلے گئے 40 اوورز کے میچ میں ٹاس جیت کر ملک کلب نے 302رنز بنائے جوابی بیٹنگ میں بولان کلب 136رنز بنا کر آل ائوٹ ہو گئی۔شیڈول کے مطابق آج 24اکتوبر کو ملک کلب کا مقابلہ بولان کلب سے ہو گا۔