پاک بھارت ٹاکر ا:ہوٹل مالکان نے میچ دکھانے کیلئے بڑی سکرینیں لگا لیں
کوٹ ادو( خبرنگار)ٹی 20کرکٹ ورلڈکپ میلہ سج گیا ،پاک بھارت ٹاکرا، ھوٹل مالکان نے میچ دکھانے کیلئے بڑی سکرینیں لگا لیں شائقین کیلئے بریانی اور چائے پر خصوصی ڈسکاؤنٹ کی آفر، شائقین کرکٹ نے اتوار کی چھٹی فل انجوائے کرنیکے انتظامات مکمل کرلئے ۔ لوگوں نے پاکستان کی جیت کیلئے خصوصی دعائیں مانگنا شروع کردی ہیں کوٹ ادو کرکٹ کلب اور کیپری کرکٹ کلب کے کرکٹرز قاضی عامرسعید عرفان الحق گوشی مہر ضیاء الرحمن،سید مہتاب شاہ، عون شہزاد، فیصل خان ، نعمان نومی،سدیس رند ،افنان گنگ، سلمان بھٹہ، امن خان بلال انور نے نوائے وقت سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شاہین قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔