این ایچ اے کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز
لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)این ایچ اے کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ۔نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر وے پولیس بہاولپور کے زیر اہتمام آدم واہن کے کرکٹ گرائونڈ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میںایس ایس پی موٹر وے پولیس رحیم یار خاں میاں افنان امین ،ایس ایس پی موٹر وے پولیس ملتان ندیم اشرف وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر ایم،ریسکیو آفیسر محمد ارشد،ڈی ایس پی بیٹ 20بہاولپور سید رضوان شاہ،عزیر احمد چودھری اور محمد اصغر جوئیہ سمیت علاقہ کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔