سلیکٹڈ حکومت اپنے لئے صحافی بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے، نیر بخاری
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں میڈیا سینسرشپ تاریخ کی بدترین سینسرشپ ہے سلیکٹڈ حکومت اپنے لئے صحافی بھی سلیکٹڈ چاہتی ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا اور اختلاف رکھنا ہر ایک شخص کا جمہوری اور آئینی حق ہے، انہوں نے کہا ہے کہ تنقید کرنے پر ممتاز خاتون صحافی پر مسلسل حملے قابل مذمت ہیں ۔ فون ٹیپ کرنا اور ریسیدیں مانگنا ایک صحافی کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش ہے۔