دنیا بھر میں آج پولیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
اسلام آباد(خبر نگار) دنیا بھر میں آج پولیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان ان 2 ممالک میں شامل ہے جہاں یہ بیماری اب بھی موجود ہے پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)نے پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کریں اور قومی مہمات میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازما پولیو سے بچا کی ویکسین لگوائیںپیما کے مرکزی صدر ڈاکٹر خبیب شاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیو کی ویکسین اس مرض سے بچا کے لیے محفوظ اور مؤثر ذریعہ ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیو کا وائرس بچے کے جسم میں داخل ہو کر اسے معذور بھی کر سکتا ہے اور اس کی موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس بیماری کا علاج تو نہیں لیکن اس سے بچا ممکن ہے۔