صدرعلوی کا سپاہی سیف اللہ خٹک کے اہلِ خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر عارف علوی کا 17 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونیوالے سپاہی سیف اللہ خٹک کے اہلِ خانہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،صدر مملکت نے 5 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہی محمد فہد اور سپاہی تنویر احمد کے لواحقین سے بھی اظہارِ تعزیت کیا،صدر مملکت کی 4 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی عامر اقبال کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی اوراہل خانہ سے تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی صدر عارف علوی نے شہداء کو انکی خدمات اور قوم کی خاطر قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔