ڈاکٹر ثانیہ کا بوائز سکول والٹن میں قائم احساس رجسٹریشن ڈیسک کا اچانک دورہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول والٹن روڈ میں قائم احساس رجسٹریشن ڈیسک کا اچانک دورہ کیا ،ڈی جی ظفر کمال اور احساس کے دیگر اعلیٰ افسران بھی ہمراہ تھے،ڈاکٹر ثانیہ نے رجسٹریشن مرکز پر آئی خواتین کے مسائل سنے اورحل کی یقین دہانی کروائی،ڈاکٹر ثانیہ نے رجسٹریشن عملے کو بھی سروس کو مزید تیز رفتار بنانے کی ہدایت جاری کی ، ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ لاہور میں اس وقت احساس کے11 رجسٹریشن ڈیسک فعال ہیں،ملک میں 512احساس رجسٹریشن ڈیسک تحصیل کی سطح پرفعال ہیں، رجسٹریشن ڈیسکوں کا مقصد ان گھرانوں کا اندراج یقینی بنانا ہے جو کسی وجہ سیاحساس سروے میں شامل نہیں ہوسکے،بعد ازاں ڈاکٹر ثانیہ نے احساس کی پنجاب ٹیم کے افسران کے ہمراہ جائزہ اجلاس کی بھی صدارت کیاجلاس میں صوبے میں جاری احساس کے متعدد پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔