13ویں پاکستان پریمیر فٹ بال لیگ
راولپنڈی (این این آئی)13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان نیوی نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2-0 سے شکست دیدی۔ کھیل کے 71 ویں منٹ میں پاکستان نیوی کی ٹیم کو پینلٹی کک ملی جس پر فرحان اللہ نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو محمد عدیل نے 85 ویں منٹ میں دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ مارجن کم کرنے کی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے کھلاڑیوں نے بے پناہ کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔