شائستہ پرویز این اے 133 سے امیدوار نامزد‘ شہباز شریف گھر گئے نوائے وقت خبر پہلے ہی شائع کر چکا
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کا این اے 133 لاہور سے پارٹی ٹکٹ مرحوم رہنما پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز کو دینے کا فیصلہ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے فیصلے کی منظوری دیدی۔ پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے شائستہ پرویز ملک کو انتخابی ٹکٹ دینے کے فیصلے کی تائید و توثیق کر دی۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی فیصلے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف ‘ پرویز ملک مرحوم کے گھر گئے انہوں نے شائستہ پرویز ملک کو این اے 133 لاہور سے امیدوار نامزد کرنے کا بتایا خیال رہے نوائے وقت نامزدگی کی خبر پہلے ہی شائع کر چکا ہے۔