راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اقوام متحدہ کے75ویں یوم تاسیس پر نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا 2 لاکھ پاکستانی جوانوں نے 46یواین مشنز میں خدمات انجام دیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلح افواج کی جانب سے اقوام متحدہ کے75ویں یوم تاسیس پرنیک خواہشات کااظہار کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقوام متحدہ کے 75ویں یوم تاسیس سے متعلق ٹوئٹ میں کہا کہ 46یواین مشنز میں پاکستان کے 2 لاکھ جوانوں نے خدمات انجام دیں، پاکستانی جوانوں کی28ممالک میں تعیناتی کی گئی اور عالمی امن کے لئے 158پاکستانی امن مشن کے اہلکار شہیدہوئے۔