وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جرات مندانہ جد وجہد پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں، کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دلوانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، آزاد کشمیر کے 73 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں، کشمیری نوجوان حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اپنے آبا ﺅاجداد کی طرح پر عزم ہیں، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپردِ خاک کرتے ہیں، بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کو روندتے ہوئے گزشتہ سال 5 اگست کو قابل مذمت اقدامات اٹھائے وفاقی وزیر امور کشمیر نے کہا کہ بھارت لاکھوں غیر ریاستی باشندوں کو مقبوضہ کشمیر کی شہریت دے رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل اور سفیرکے طورپر کشمیریوں کے حقوق کی آوازدنیا بھر میں بلند کررہے ہیں، جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب مسئلہ کشمیر سے متعلق ان کے وژن اور پالیسی کے عکاس ہیں، حکومت کی کوششوں کے باعث عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم کا فوری نوٹس لے، بھارت کے خلاف عالمی پابندیوں کا اطلاق کیا جائے، مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر جلد عملدرآمد کروایا جائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38