عالمی ادارہ صحت نےتمام ممالک پر زور دیا کہ کووڈ۔19کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں ۔عالمی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ اس وقت دنیا وبائی صورتحال کے اہم مرحلے میں ہے ،آئندہ چند ماہ انتہائی مشکل ہو سکتے ہیں جبکہ چند ممالک میں صورتحال خطرناک ہے ۔انہوں نے عالمی رہنمائوں پر زور دیا کہ فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سےشرح اموات میں کمی ہو سکے ،صحت عامہ کی خدمات مزید متاثر نہ ہوں اور سکولوں کو دوبارہ بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے چند ممالک میں بڑھتے کیسز کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ممالک میں طبی اداروں کو شدید دباو کا سامنا ہے۔ٹیڈروس نے مزید کہا کہ ٹیسٹنگ کی بہتری ، مریضوں کی تشخیص اور آئیسولیشن سے لاک ڈاون جیسے اقدامات سے بچا جا سکتا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024