ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ پاکستان نے افغان اولسی جرگے کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ افغان پارلیمانی وفد کی قیادت اسپیکر رحمان رحمانی کر رہے تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تجارت اور خطے کی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود نے کہا پاکستان افغانستان سے تاریخی دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں افغان عوام کے لیے مثبت سوچ رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد انھوں نے پہلا دورہ ہی افغانستان کا کیا تھا۔ شاہ محمود نے وفد سے کہا میری طرف سے 10 نکاتی واضح پیغام افغان پارلیمنٹ کو دیں، افغانستان میں ہمارا کوئی گروہ فیورٹ نہیں سب سے یکساں سلوک کے حامی ہیں، ہم متحد افغانستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اور خواہش رکھتے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024