جشن میلاد النبی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ملک بھر میں عید میلاد النبی کے حوالہ سے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، عید میلاد النبی کے حوالہ سے خصوصی سٹال قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر مختلف اقسام کی اشیا کی فروخت عروج پر ہے مساجد سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر برقی قمقمے لگ گئے جبکہ بازاروں اور گلی محلوں کو مختلف جھنڈیوں سے سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہے عیدمیلاد النبی کے حوالہ سے مختلف مساجد اور گھروں میں محافل اور نعت خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے جن میں علما کرام عید میلاد النبی کے حوالہ سے خطبات دے رہے ،جلوس کے حوالہ سے روٹس اور سکیورٹی کے انتظامات کو بھی انتہائی سخت کیا جارہا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے۔